بھارتی فوج کے 3 انٹیلی جنس افسران نے فیس بک پر فحش گفتگو کے عوض حساس معلومات فراہم کردیں

بھارتی فوج کے 3 انٹیلی جنس افسران نے فیس بک پر فحش گفتگو کے عوض حساس معلومات ...
بھارتی فوج کے 3 انٹیلی جنس افسران نے فیس بک پر فحش گفتگو کے عوض حساس معلومات فراہم کردیں

  


نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی فوج کے 3 انٹیلی جنس افسران نے فیس بک پر فحش گفتگو کے عوض حساس معلومات فراہم کردیں جس پر انہیں گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی کی خفیہ ایجنسی ملٹری انٹیلی جنس 3 فوجی افسران کے خلاف تحقیقات کررہی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے فیس بک پر ایک خاتون کے ساتھ نازیبا اور غیر اخلاقی گفتگو کے تبادلے کے دوران حساس فوجی راز افشا کئے، زیر تفتیش تینوں افسران بھارتی فوج میں کرنل، میجر اور لیفٹیننٹ کے عہدوں پر فائز ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں افسران نے اپنے ڈیوٹی اوقات میں مبینہ طور پر ایک غیر ملکی خاتون ایجنٹ کے سامنے نہ صرف اپنی شناخت ظاہر کی بلکہ اسے بھارتی یونٹوں کی تعیناتی کے مقامات سے بھی آگاہ کیا۔ فوجی افسران سے گفتگو کرنے والی مشکوک خاتون بھارتی فوج کے رجمنٹس اور آرمی بریگیڈز کے نام بھی معلوم کرتی رہی جبکہ اس دوران انہوں نے خاتون کو سٹرائیک کور کے آرمرڈ بریگیڈ کے حوالے سے بھی اہم معلومات فراہم کیں۔

ملٹری انٹیلی جنس اور بھارتی جی ایچ کیو کی جانب سے ایک وارننگ لیٹر جاری کیا گیا جس میں تمام فوجی افسروں اور اہلکاروں کو سوشل ویب سائٹس پر گفتگو کے دوران محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ زیر تفتیش افسران کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...