شہرمیں دہشت گردی کاخدشہ:سرچ آپریشن،16گرفتار

شہرمیں دہشت گردی کاخدشہ:سرچ آپریشن،16گرفتار
شہرمیں دہشت گردی کاخدشہ:سرچ آپریشن،16گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 16مشتبہ افرادحراست میں لے لئے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے پولیس کوشہر میں ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے الرٹ جاری کیاگیا،جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس حکام نے مختلف اہم مذہبی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا جبکہ پولیس کی مختلف ٹیموں نے رائیونڈ، چوہنگ، مانگا منڈی ، ستوکتلہ، نواب ٹاﺅن ، سندر، راوی روڈ، سبزی منڈی، برکی، ٹاﺅن شپ، مناواں، سگیاں پل، باٹا پور، باغبانپورہ اور دیگر علاقوں میں مشتبہ افراد کیخلاف وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کیا،اس دوران نامکمل کوائف پر16مشکوک افرادکوحراست میں لیکرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔

مزید :

لاہور -