مسئلہ کشمیرپر پاکستانی موقف کے حامی:مصر

مسئلہ کشمیرپر پاکستانی موقف کے حامی:مصر
 مسئلہ کشمیرپر پاکستانی موقف کے حامی:مصر

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات مصر کے سفیرشریف محمد کمالدین شاہین نے کہا ہے داعش نہ صرف مسلم ممالک بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔مسلم ممالک باہم تعاون سے داعش کے خطرے پر قابو پاسکتے ہیں’مصر کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے ’ اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں میں مصر کے سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہامصر سمیت بیشتراسلامی ممالک دہشت گردی سے متاثرہیں۔دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہمیں لیبیا کی حکومت کومضبوط بنانا ہوگا۔اس سے نہ صرف خطے میں امن ہوگا بلکہ پوری دنیا پرامن ہوگی۔انہوں نے کہااو آئی سی کو کھل کردہشتگردی کے خطرے سے نمٹناہوگا۔سفیر نے کہاکشمیرکے حوالے سے مصر نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہامصری کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔توانائی کے شعبے میں مصرکاوسیع تجربہ ہے اورمستقبل میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان میں توانائی کابحران ختم کرنے میں مدددے سکتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -