تھانے سے 2 شہری بازیاب ، اغوا کار تھا نیدار 20 لاکھ تاوان لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

تھانے سے 2 شہری بازیاب ، اغوا کار تھا نیدار 20 لاکھ تاوان لیتے رنگے ہاتھوں ...
تھانے سے 2 شہری بازیاب ، اغوا کار تھا نیدار 20 لاکھ تاوان لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے ٹیپو سلطان تھانے پر چھاپہ مار کر 2 شہریوں کو بازیاب کر ا کر ایس ایچ او ٹیپو سلطان سلیم راجپوت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جو رہائی کے عوض 20 لاکھ روپے تاوان وصول کر رہا تھا ، آڑھتی شفیع بزنجو کے منیجر موسیٰ نے بتایا کہ 26 اگست کو شفیع کے بھانجے ذاکر بلوچ اور ڈرائیور نذیر کو اغواءکیا گیا.

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق  رات میں ذاکر کے موبائل سے شفیع بزنجو کو فوج آیا کہ ماموں ہمیں پولیس والوں نے اغواءکیا ہے اور 20 لاکھ رپے مانگ رہے ہیں ورنہ مقابلہ ظاہر کر دیا جائے گا، شفیع بزنجو نے ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ سے رابطہ کیا اور سعید آباد تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ، اے وی سی سی پولیس نے شفیع سے کہا کہ وہ ذاکر کے نمبر پر فون کر کے بتائے کہ ہم رقم لے کر آرہے ہیں، انسپکٹر سلیم راجپوت نے شفیع کو ٹیپو سلطان تھانے کے قریب رقم لانے کا کہا جب وہ رقم لے کر پہنچے تو وہاں انسپکٹر سلیم راجپوت موجود تھا جسے اے وی سی سی پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اس کی نشاندہی پر ٹیپو سلطان تھانے کے کمرے سے ذاکر اور نذیر بازیاب کرالیے گئے ، مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مزید :

کراچی -