وہ بھارتی اداکارائیں جو اب دیکھنے میں بلکل مختلف نظر آتی ہیں

وہ بھارتی اداکارائیں جو اب دیکھنے میں بلکل مختلف نظر آتی ہیں

  

بمبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کہتے ہیں نا ں کہ وقت اور ٹیلنٹ کسی کی جاگیر نہیں بلکل ایسا ہی بالی ووڈ پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والی ان اداکاراﺅں کو دیکھ کر لگتا ہے جنہیں اب شاید ہی کوئی باآسانی پہچان سکے ۔

دنیا بھر میں ہزاروں لاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والی متعددبالی ووڈ اداکارائیں اب اپنی ڈھلتی ہوئی جوانی کی وجہ سے نہ صرف اداکاری سے دور ہو چکی ہیں بلکہ مداحوں کیلئے بھی اب قصہ ءپارینہ بن چکی ہیں ۔

اس تصویر میں نظر آنے والی بالی ووڈ اداکارہ مناکشی سیشادری ہیں جنہوں نے 1983 سے 1996تک متعدد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے مگر اب ان کی موجودہ لک دیکھ کر یہ گمان ہی نہیں ہوتا کہ یہ وہی مناکشی ہیں جنہوں نے 1983 میں فلم بابو سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔

بالی ووڈ کی اس اداکارہ کو کون نہیں جانتا ، یہ ہیں گریسی سنگھ جو فلم لگان میں ”گوری “ کے کردار سے ایسا مشہور ہوئیں اور وہ شہرت پائی کہ ابھی تک انکے مداح انہیں یاد کرتے ہیں ۔ گریسی سنگھ نے اپنی لک ایسی تبدیل کی ہے کہ اب وہ ہیروئن سے زیادہ ہیروئن کی والدہ کا کردار کرنے والی دکھائی دینے لگی ہیں ۔انہوں نے اپنا ہیئر سٹائل بھی تبدیل کر رکھا ہے جسے دیکھ کر یہ گمان کرنا مشکل ہو نے لگتا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی ہیروئن بھی ہو سکتی ہیں ۔

ہنستے مسکراتے چہرے والی مہیما چودھری کو کون نہیں جانتا ۔1997میں فلم پردیس سے شہرت پانے والی اداکارہ کی خوبصورتی میں کمی آئی نہ اداکارانہ صلاحیتوں میں تاہم ان کی موجودہ تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ ان میں کافی حد تک تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کو انکی حالیہ تصاویر دیکھ کر پہنچاننا یقیناُُ مشکل ہو گا کیونکہ اب وہ کسی اداکارہ سے زیادہ عام سی بھارتی خاتون معلوم ہوتی ہیں اور انہیں دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کبھی بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ بھی رہی ہونگی ۔

اس تصویر میں نظر آنے والی بالی ووڈ سابق اداکارہ رتی اگنی ہوتری ہیں ۔ انہوں نے 1979ے اب تک متعد د فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور بے پناہ کامیابیاں اپنے نام کی ہیں تاہم ایک وقت میں ہر فلم کی ہیروئن کیلئے فیورٹ سمجھی جانے والی اداکارہ کی تازہ تصاویر دیکھ کرمداحوں کیلئے انہیں پہچاننا بھی بے حد مشکل لگنے لگا ہے ۔

1972ءسے 2000تک بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کا لوہا منوانے والی رینہ رائے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ہم سے واقف ہیں مگرانکی حالیہ تصاویر نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے ۔ حسن و جمال کا پیکر رینہ رائے ابپہلے سے زیادہ صحت مند اور جازب نظر لگنے لگی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ انکے مداحوں میں ابھی تک کوئی کمی نہیں آئی ۔

1978ءسے فلم دیس پردیس سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کر نے والی بالی ووڈ اداکارہ ٹیناامبانی کی شہرت سے کون واقف نہیں ۔ ورسٹائل اور منفرد کردار نبھانے والی اس اداکارہ کی حالیہ تصاویر سے یہ گمان ہین نہیں ہوتا کہ یہ دیس پردیس والی وہی ٹینا امبانی ہیں مگر اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ خواتین اب کس قدر مختلف دکھائی دیتی ہیں کیونکہ بھارتی سینما کی بحالی اور فروغ میں انکی شراکت اور کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -