کراچی میں رینجرزڈرائی کلیننگ فیکٹری لگا کر اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے: اعتزاز احسن

کراچی میں رینجرزڈرائی کلیننگ فیکٹری لگا کر اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے: ...
کراچی میں رینجرزڈرائی کلیننگ فیکٹری لگا کر اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے: اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے جس میں سے ہر کوئی پاک صاف ہو کر نکلتا ہے ۔
پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز حسین کا کہنا تھاکراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے اور یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔ جو بھی رینجرز کے پاس جاتا ہے ڈرائی کلین ہو کر واپس آتا ہے۔رینجرز کی کارروائیاں الطاف حسین اور اس کے عسکری ونگ کو جلا بخشیں گی۔آصف حسنین کے معاملے میں یہی ہوا۔ فاروق ستار رینجرز کے تحویل میں لیے جانے سے پہلے لا تعلقی کا بیان دیتے تو زیادہ فائدہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اب بھی بعد از الطاف حسین نہیں ہوئی ۔ اس کے غیر قانونی دفاتر گرائے جائیں لیکن قانونی دفاتر کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔

مزید :

قومی -