اپنی بیوی کی لاش اُٹھا کر 12 کلومیٹر پیدل چلنے و الے اس آدمی کی یہ تصویرتو آپ نے دیکھی ہوگی، لیکن اب اسی تصویر نے قسمت بدل دی، بحرین کے حکمرانوں نے اس کیلئے ایسا اعلان کردیا کہ ہر کسی کا دل جیت لیا

اپنی بیوی کی لاش اُٹھا کر 12 کلومیٹر پیدل چلنے و الے اس آدمی کی یہ تصویرتو آپ ...
اپنی بیوی کی لاش اُٹھا کر 12 کلومیٹر پیدل چلنے و الے اس آدمی کی یہ تصویرتو آپ نے دیکھی ہوگی، لیکن اب اسی تصویر نے قسمت بدل دی، بحرین کے حکمرانوں نے اس کیلئے ایسا اعلان کردیا کہ ہر کسی کا دل جیت لیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز بھارتی معاشرے کی انتہاﺅں کو چھوتی بے حسی پر مبنی ایک خبر منظرعام پر آئی تھی جس کے مطابق ایک شخص ایمبولینس کا کرایہ نہ ہونے کے باعث اپنی بیوی کی لاش کندھے پر اٹھائے 12کلومیٹر تک پیدل چلتا رہا۔ اس کے ہمراہ اس کی کمسن بیٹی بھی تھی جو تمام راستے اپنی ماں کی موت اور باپ کی بے کسی پر آنسو بہاتی گئی۔ ہسپتال کے عملے اور ہسپتال کے اندر اور باہر موجود شہریوں میں سے کسی کو توفیق نہ ہوئی کہ اس لاچار کی مدد کرتا۔ اب اس شخص کے لیے بحرین کے وزیراعظم نے مالی مدد کا اعلان کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ اس شخص کی تصویر دیکھ کر اس قدر پریشان ہوئے کہ اس کی مدد کے لیے آگے آ گئے اور خاندان کے لیے مالی مدد کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بحرینی وزیراعظم ہاﺅس نے اپنے ملک میں موجود بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کر لیا ہے جس کے ذریعے امدادی رقم متاثرہ خاندان تک پہنچائی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -