اگر آپ شارجہ سے مہنگی لگژری گاڑی انتہائی سستے داموں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہترین موقع ہے

اگر آپ شارجہ سے مہنگی لگژری گاڑی انتہائی سستے داموں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ...
اگر آپ شارجہ سے مہنگی لگژری گاڑی انتہائی سستے داموں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہترین موقع ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ ایک شاندار لگژری گاڑی انتہائی مناسب قیمت پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو شارجہ میونسلپٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف آپریشنز اینڈ میونسپل انسپیکشن پہنچ جائیے اور عنقریب منعقد ہونے والی گاڑیوں کی نیلامی میں شامل ہونے کے لئے درخواست جمع کروادیجئے۔ اس نیلامی میں 7لاکھ درہم مالیت کی 365 گاڑیاں فروخت کے لئے پیش کی جا رہی ہیں۔
اخبار الخلیج کی رپورٹ کے مطابق یہ گاڑیاں متعلقہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر ضبط کی گئیں، اور ہر قسم کے دعوے و ادائیگیوں سے پاک ہیں۔ شارجہ میونسپلٹی کے امپاﺅنڈڈ وہیکل شعبے کے سربراہ علی حسن کا کہنا تھا کہ میونسپلٹی ہر ماہ 350 سے 400 گاڑیاں فروخت کرتی ہے ، جس سے حاصل ہونے والی رقم میونسپلٹی فنڈ میں جمع کروائی جاتی ہے۔

وہ کام جو مرد اکثر کرتے ہیں ، سعودی عرب میں اس نوجوان نے کیا تو انتہائی مہنگی گاڑی مل گی
شارجہ میونسپلٹی نیلامی کے لئے پیش کی جانے والی گاڑیوں کے لئے سائیح الاپسا ایریا میں معائنے کی سہولت پیش کی جا رہی ہے۔ نیلامی میں شامل ہونے والوں کو ٹینڈر کی کل مالیت کا 10فیصد غیر مشروط طور پر جمع کروانا ہوگا، جو کہ بولی میں کامیابی کی صورت میں ناقابل واپسی ہوگا۔ نیلامی میں شمولیت کے لئے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر ہے۔

مزید :

عرب دنیا -