ایل این جی پاور پلانٹ کی گیس ٹربائن ، نصب پیدا وار فروری۹ میں شروع ہو گی
لاہور( آن لائن ) ایل این جی سے چلنے والے پہلے پاور پلانٹ کے لئے گیس ٹربائن فرانس سے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ گیارہ سو پچاس میگا واٹ کا یہ منصوبہ شیخوپورہ میں قائد اعظم پاور پارک کے نام سے تعمیر کیا جارہا ہے۔شیخوپورہ کے قریب بھکھی پاور پلانٹ پران دنوں زور و شور سے کام جاری ہے۔ اس منصوبے پرچینی کارکن کے ساتھ پاکستانی مزدوربھی کام میں مصروف ہیں۔پاورپلانٹ کے لیے فرانس سے آنے والی پہلی ٹربائن نصب کردی گئی ہے۔حکام کوامید ہے کہ یہ ٹربائن فروری سے بجلی پیدا کرنا شروع کردے گی۔ایل این جی سے چلنے والا یہ پلانٹ قومی گرڈ کو بجلی ساڑھے چار روپے فی یونٹ کے حساب سے دے گا۔پاک چین دوستی کا مظہر یہ پاور پلانٹ دسمبر دو ہزار سترہ میں ساڑھے گیارہ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کردے گاجس سے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کم ازکم دو گھنٹے کی کمی ہوگی۔ ۔قائد اعظم پاور پارک کے علاوہ بلوکی اورحویلی بہادرشاہ میں بھی ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس زیر تعمیر ہیں،جن سے ساڑھے تین ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔