ویوز ہوم اپلائنسز نے جدید خوبیوں کا حامل نیا "کول بینک پلس فریزر "متعارف کروا دیا

ویوز ہوم اپلائنسز نے جدید خوبیوں کا حامل نیا "کول بینک پلس فریزر "متعارف کروا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مقبول ترین ہوم اپلائنسز کمپنی ویوز نے جدید ترین خوبیوں سے لیس نیا ڈیپ فریزر "کول بینک پلس"متعارف کروا دیا ۔ تقریب گذشتہ روز کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پرویز اختر بٹ نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر کول بینک پلس فریزر کا نیا ماڈل پاکستانی عوانی کے لیے ایک یادگار تحفہ ثابت ہوگا۔ نئی خوبیوں کی بدولت یہ زیادہ دیر تک بغیر بجلی بھی اشیاء کو ٹھنڈا رکھے گا۔ جس کے بعد صارفین اب محض فریزر نہیں بلکہ صرف کول بینک پلس ہی طلب کریں گے۔ اِس جدید ترین پراڈکٹ میں نئی ٹیکنالوجی پر مبنی یوٹیکٹک بیک اَپ سسٹم استعمال کیا گیا جو بجلی نہ ہونے کی صورت میں بھی کئی دنوں تک اشیاء خورونوش تازہ اور جمائے رکھتا ہے۔ اس کا تیزی سے جمانے والا کولنگ سوئچ عام فریزر کی نسبت چیزوں کو جلد جما دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فریزر emboشیٹ سے تیار کیا گیا ہے جو پاکستان میں پہلی بار صرف ویوز کمپنی نے استعمال کی ہے۔ مزید کہا کہ اِس شیٹ کی بدولت فریزر کی لائف ڈبل ہوجاتی ہے۔ بجلی کی بچت کے سوال کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ کول بینک ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی خوبی ہی بجلی کی بچت ہے ۔
کیونکہ ویوز کول بینک پلس فریزر اپنے یوٹیکٹک بیک اَپ سسٹم کی بدولت بجلی کا بل آدھا کر دیتا ہے۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ 50فیصد تک بجلی کی بچت کرتے ہوئے ایک سال میں یہ فریزر اپنی قیمت خود پوری کرلیتا ہے

مزید :

کامرس -