پی ایس کیو سی اے کی ڈائریکٹرز کانفرنس کاپہلی بار لاہور میں انعقاد
لاہور(پ ر) ڈائریکٹر جنرل ، پی۔ ایس۔ کیو۔ سی۔ اے ، انجینئر محمد خالد صدیق کی صدارت میں پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی، لاہور میں نویں ڈائریکٹرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں اتھارٹی کے تمام ڈائریکٹران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ادارے کی ترقی اور مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ ڈائریکٹرز کانفرنس کا نیا نام ایڈوائزری کمیٹی تجویز کیا گیاہے جس کا انعقاد سال میں دو مرتبہ ہو گا۔ کانفرنس میں تمام ڈائریکٹران کو ان کے آئندہ سال کے لائحہ عمل کے بارے میں ٹارگٹ دئیے گئے۔ اس کے علاوہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتراور فعال بنانے کے لئے بھی تجاویز پیش کی گئیں ۔ ڈائریکٹر جنرل انجینئر محمد خالد صدیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ ملک میں سٹینڈرائزیشن کے فروغ اور پاکستان سٹینڈرز کو عالمی پہچان دینے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا