پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے سرگودھا زون میں110.493 ملین روپے کے قرضے جاری کردیے

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے سرگودھا زون میں110.493 ملین روپے کے قرضے ...

  

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے سرگودھا زون میں فصل خریف 2016ء کیلئے 714 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 4706 کاشتکار / ممبران میں 110.493 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کیے ہیں۔ اس کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایوب کی زیر صدارت سرگودھا زون کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سرگودھا زون میں فصل ربیع 2015-16 ء کی وصولی کی مد میں 97.63 فیصد کے حساب سے 115.859 ملین روپے کی وصولی کی ہے۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ یکم جولائی 2015ء تا 24 اگست 2016 ء تک غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 110.02 ملین روپے کی وصولی بھی کر چکا ہے۔

صدر بینک نے اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک اس وقت اپنے کلائنٹس کو جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ جس میں آن لائن بینکنگ اور بیرون ملک پاکستانیوں کی رقوم کی ترسیل کا کام بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے سٹاف پر زور دیا کہ وہ کلائنٹس سے موثر رابطہ رکھیں اور انہیں تمام سہولیات بروقت فراہم کریں۔اس موقع پرزونل ہیڈ سرگودھا چودھری محمد اسحاق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -