رضوان خالد بٹ پیڈمک کے چیئرمین مقرر

رضوان خالد بٹ پیڈمک کے چیئرمین مقرر

  

لاہور (کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے نئے چیئرمین کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رضوان خالد بٹ کو پیڈمک کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ رضوان خالد بٹ نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔

انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک اجلاس میں کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پنجاب کو ایک صنعتی صوبہ بنانے اور روزگار کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کیلئے نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام عمل میں لائیں گئے اور اس سلسلہ میں ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جس کے نتیجہ میں ہر ضلع میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کی جائینگی۔

مزید :

کامرس -