لاہورچیمبرانتخابات‘ پروگریسو گروپ نے تمام نشستوں پر کاغذات جمع کروادیے

لاہورچیمبرانتخابات‘ پروگریسو گروپ نے تمام نشستوں پر کاغذات جمع کروادیے

  

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر میں پروگریسیو گروپ نے چیمبر کے آنے والے الیکشن کیلئے تمام نشستوں پرگزشتہ روز اپنے امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ کارپوریٹ کلاس کے انتخابات کے لئے پروگریسیو گروپ کی طرف سے خالد عثمان، محمد ارشد چودھری ، افتخار احمد، ریاض الحسن، سید حسن رضا، علیم جاوید چودھری ، مقدس علیم اور محمد امین شامل ہیں ۔جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے عبدالودود علوی ، ملک کلیم احمد ، ظفر احمد، محمد اعجاز ، عابد میر ، طاہر نعیم ملک ، فریاد احمد رضا اور فاروق اعظم چیمہ پروگریسیو گروپ کے امیدوار ہونگے۔پروگریسیو گروپ کے چیئرمین خالد عثمان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر کے انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ایوان کے دروازے تمام کاروباری برادری کے لئے کھول دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پروگریسیو گروپ چھوٹے تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اورلاہور چیمبرمیں ان کی مؤثر انداز میں نمائندگی کیلئے کوشاں ہے ۔

مزید :

کامرس -