یمن میں فوجی تربیتی کیمپ پر خود کش کار بم حملے میں11افراد ہلاک

یمن میں فوجی تربیتی کیمپ پر خود کش کار بم حملے میں11افراد ہلاک

  

عدن (اے پی پی) یمن میں فوجی تربیتی کیمپ پر خود کش کار بم حملے میں11افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایاہے کہ پیر کو عدن کے شمالی علاقے میں فوجی تربیتی کیمپ کے قریب ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ حکام نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجہ میں 11افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ فوری طور پر کسی تنظیم یاگروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید :

عالمی منظر -