پولیس اسٹیشن راجباغ میں شبیر احمد شاہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا

پولیس اسٹیشن راجباغ میں شبیر احمد شاہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی)فریڈم پارٹی کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد عبداللہ طاری نے محبوس رہنما شبیر احمد شاہ کی مسلسل گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب گزشتہ 50روز سے پولیس حراست میں ہیں ۔ مولانا طاری نے کہا کہ گرفتاری سے قبل شبیرشاہ دوسال مسلسل خانہ نظر بند رہے اور اس دوران انہیں نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ۔ مولانا طاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن راجباغ میں انہیں قید تنہائی میں رکھنے کی وجہ سے ان کی صحت کافی متاثر ہوچکی ہے ۔اس دوران ان کے گھر اور فریڈم پارٹی کے سبھی ٹیلیفون اور انٹر نیٹ رابطے بھی منقطع کئے گئے ہیں۔
جس کے نتیجے میں ان کے افراد خانہ جن میں ان کی دو کمسن بچیاں بھی شامل ہیں ، ان سے رابطہ کے ذرائع منقطع ہونے کی وجہ سے ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -