تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی کو گرفتار کر لیا گیا

تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی کو گرفتار کر لیا گیا

  

سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ نے تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی کو اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے انہیں نامعلوم جگہ پر منتقل کرنے کی پولیس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحرائی بزرگ ہونے کے ساتھ ساتھ علیل ہیں۔ بیان میں بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے کشمیری عوام کو بالعموم اور آزادی پسند افراد کو بالخصوص بے بنیاد کیسوں میں پھنسا کر تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی فوج اور ان کے مقامی آلہ کار ہمیشہ حق اور انصاف کی آواز دبانے کے نت نئے حربے استعمال کرتے ہیں۔بیان میں ترجمان ایاز اکبر کے بیٹے سرور یعقوب کی گرفتاری پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیاگیا۔

حریت کانفرنس نے سید امتیاز حیدر کو دوبارہ حیدرپورہ آفس سے گرفتار کرکے بڈگام تھانے میں نظربند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ معلوم رہے کہ امتیاز حیدر دو دن قبل 45دن کی نظربندی کے بعد رہا ہوئے تھے۔ حریت کانفرنس نے حکومت کو خبردار کیا کہ ایسے حربے آپ بہت عرصے سے آزمارہے ہیں اور ان سازشوں سے آپ کو پہلے کچھ حاصل ہوا ہے اور نہ آئندہ کچھ حاصل ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -