بلوچستان ، اقتصادی راہداری میں بھارتی دراندازی ہوئی تو بھرپور جواب دینگے ، چین

بلوچستان ، اقتصادی راہداری میں بھارتی دراندازی ہوئی تو بھرپور جواب دینگے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ(این این آئی)چین نے بھارت کو واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے بلوچستان یاپاک چین اقتصادی راہداری کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو چین بلا تاخیر اسے منہ توڑ جواب دے گا۔جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان میں حکومت مخالف عناصر کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتا ہے جس کا زیادہ امکان بلوچستان میں ہے،ایسا ہونے کی صورت میں چھیالیس ارب ڈالر کی لاگت سے زیر تعمیر پاک چین اقتصادی راہداری کو بھی نقصان کا خدشہ ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں چینی انسٹی ٹیوٹ آف کنٹمپریری انٹر نیشنل ریلشنز کے ڈائریکٹر جنرل ہو شینگ ہینگ نے ایک انٹرویو میں خدشہ ظاہر کیا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان میں حکومت مخالف عناصر کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتا ہے جس کا زیادہ امکان بلوچستان میں ہے، ایسا ہونے کی صورت میں چھیالیس ارب ڈالر کی لاگت سے زیر تعمیر پاک چین اقتصادی راہداری کو بھی نقصان کا خدشہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے ایسا کچھ کیا تو چین بلا تاخیر اسے منہ توڑ جواب دے گا۔اپنے خدشات کی روشنی میں ہوشینگ ہینگ نے بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی مداخلت کا حوالہ بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا کوئی بھی اقدام صرف پاکستان کے خلاف ہی نہیں ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ جائے گی۔ہوشینگ ہینگ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتے دفاعی تعلقات کو بھی خطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا۔

مزید :

عالمی منظر -