اسپین میں حکومت سازی کا امکان

اسپین میں حکومت سازی کا امکان

  

برسلز (اے پی پی) قدامت پسند ہسپانوی سیاسی جماعت پاپولر پارٹی نے بتایا ہے کہ اْس نے حکومت سازی کے ایک معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ ڈیل ایک چھوٹی سیاسی جماعت کے ساتھ طے پائی گئی۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق بزنس فرینڈلی سیاسی جماعت سیوڈاڈانوس اور پاپولر پارٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے اِس ملک میں گزشتہ 8 ماہ سے سیاسی جمود ٹوٹنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔معاہدے کے لیے سیوڈاڈانوس نے 150 نکاتی اصلاحات کو تجویز کیا ہے۔ امکان ظًاہر کیا جا رہا ہے کہ 31 اگست کو قائم مقام وزیراعظم ماریانو راخوئے ہسپانوی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اِس معاہدے کے باوجود اعتماد کا ووٹ حاصل کرتے وقت عبوری وزیراعظم راخوئے کو کم از کم مزید 6 اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔

مزید :

عالمی منظر -