تیونس میں یوسف چاہد کی قیاد ت میں نئی حکومت نے پیر کو ذمہ داریاں سنبھال لیں

تیونس میں یوسف چاہد کی قیاد ت میں نئی حکومت نے پیر کو ذمہ داریاں سنبھال لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیونس سٹی(اے پی پی) تیونس میں یوسف چاہد کی قیاد ت میں نئی حکومت نے پیر کو ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 1956ء میں فرانس سے آزادی کے بعد 40 سالہ چاہد ملک کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔2011ء میں صدر زین العابدین کی حکومت کے خاتمے کے بعد 6برسوں میں وہ ملک کے ساتویں وزیر اعظم ہیں ۔
ان کی کابینہ 26وزراء اور 14وزیر مملکت پر مشمتل ہے۔ نئی حکومت نے اقتصادی اور سکیورٹی کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کے عزم کااعادہ کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -