گاڑیوں کی یونیفارم رجسٹریشن

گاڑیوں کی یونیفارم رجسٹریشن

  

مکرمی!ماضی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے جعلی نمبر پلیٹوں کے ذریعے بہت سی گاڑیاں جرائم اور دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے لگی تھیں۔ چوری، قتل و غارت گری اور بم دھماکوں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں چرانے کے بعد اُن پر نمبر پلیٹیں تبدیل کر دی جاتی تھیں اور انہیں مخصوص مقاصد کیلئے استعمال کیا جانے لگا تھا، اس کے علاوہ بھی اس نظام کے بہت سے نقصانات تھے جِس کی وجہ سے امن وامان کی صورت حال دن بدن خراب ہوتی جاری تھی، صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک ایسے نظام کی ضروت تھی جو شفاف اور امن و امان بہتر بنانے کے لئے معاون ہو۔ اِن حالات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی یونیفارم رجسٹریشن کے نظام کی منظوری دی ہے، اِ س نظام کے تحت پنجاب میں تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کو یکسانیت حاصل ہو گئی ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ہونے والے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیاجس کے دورس اثرات نکلیں گے۔ (شبیر احمد ۔جوہر ٹاون)

مزید :

اداریہ -