فلم ’’ایکٹر ان لاء‘‘ انڈسٹری میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی،شہزاد اعوان

فلم ’’ایکٹر ان لاء‘‘ انڈسٹری میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی،شہزاد اعوان

  

لاہور( فلم رپورٹر) فلم ڈسٹری بیوٹر شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ فلم ’’ایکٹر ان لاء‘‘ انڈسٹری میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔پاکستانی فلم انڈسٹری کے عروج کا دور شروع ہو چکا ہے ۔نوجوان ٹیلنٹ کے میدان میں آنے سے انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوئی اور فیملز سینما گھروں کی طرف آرہی ہیں ۔منفرد موضوع فلم کی کامیابی کیلئے اہم ہوتا ہے ۔نئے لوگوں کو چاہیے کے عام ڈگر سے ہٹ کچھ نیا دیکھنے کیلئے پیش کریں تاکہ شائقین اس میں دلچسپی لیں ۔انہوں نے مزید کہا گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستانی سینما گھروں میں مار دھاڑ والی فلموں کی بھرمار تھی لیکن اب اچھے موضوع پر فلمیں بنا شروع گئی ۔انڈسٹری کو اس وقت معیاری اور اچھے پروجیکٹ کی فلوں کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -