ہالی وڈ ہارر تھرلر فلم’’ دی ڈس اپوائنٹمنٹ روم‘‘ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ ہارر تھرلر فلم’’ دی ڈس اپوائنٹمنٹ روم‘‘ کا ٹریلر جاری

  

نیویارک (این این آئی)دل دہلاتے اور سنسنی پھیلاتے مناظر سے بھری ہالی وڈ مووی کی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ فلم 9 ستمبر کو بڑے پردے پر دھاک بٹھائے گی۔دی ڈس اپوائنٹمنٹ روم کی کہانی ہے ایسے گھرانے کی جو اپنی پسند کے نئے مکان میں منتقل ہوتا ہے جہاں ایک پراسرار کمرہ بھی ہے جس میں تالا لگا ہے۔ ڈانا تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر اس کمرے کو کھول دیتی ہے اور شروع ہوجاتے ہیں پھر دل دہلانے والے واقعات۔ہنستی بولتی یہ آوازیں آخر ہیں کس کی۔ ماضی سے جڑا راز ہے کیا اس گھر کا۔ یہ سب جاننے کیلئے کرنا ہوگا نو ستمبر کو فلم کی ریلیز تک کا انتظار۔

مزید :

کلچر -