فلم’’100کروڑ‘‘ کا یونٹ (کل )تھائی لینڈ سے پاکستان واپس آئے گا

فلم’’100کروڑ‘‘ کا یونٹ (کل )تھائی لینڈ سے پاکستان واپس آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)فلم’’100کروڑ‘‘ کا یونٹ کل ( بدھ ) تھائی لینڈ سے پاکستان واپس آئے گا۔تفصیلات کے مطابق ہدایتکار شعیب خان ان دنوں تھائی لینڈ میں اپنی فلم ’’100کروڑ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں فلمسٹار ثناء ، جاویدشیخ ،اسماعیل تارا ،عدنان ٹیپو ،صنم چوہدری ،نورحسن اور ساجد عباس اداکاری کر رہے ہیں۔اس حوالے فلمسٹار ثناء نے فون پر ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں اپنی زندگی کا ایک منفرد کردار اداکر رہی ہوں جو فلم بینوں کو مدتوں یاد رہے گا ۔فلم بہترین موضوع پر بنائی جا رہی ہے جس کے حوالے سے ابھی کچھ بیان نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ فلم میں کامیڈی بھی شامل ہو گی اور مجھ یقین ہے کہ یہ فلم زبردست کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔فلم کے رائٹر بابر کشمیری اور ہدایتکارشعیب خان ہیں۔

مزید :

کلچر -