ریڈیو پاکستان لاہورکمپئر،صداکارواداکار منیر نادر کی وفات پر خصوصی پروگرام نشر

ریڈیو پاکستان لاہورکمپئر،صداکارواداکار منیر نادر کی وفات پر خصوصی پروگرام ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور نے معروف صداکار،اداکار اور کمپئر منیر نادر کی وفات پر خصوصی پروگرام نشر کیا جس میں ان کے فن اور ریڈیو پاکستان کے لئے دی گئی خدمات کا مفصل احاطہ کیا گیا پروگرام کی ابتداء میں ان کی ریڈیو ڈرامہ کی پرفارمنس کو شامل کیا گیا جس کے بعد ان کے حالات زندگی اور اداکاری کی طرف آنے کے حوالے سے بات کی گئی اس پروگرام میں مرحوم کے دوستوں اور رشہ داروں کے تاثرات بھی شامل تھے جنہوں نے انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں مشفق اور رحم دل انسان قرار دیا ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ملم لیگ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی وحید عالم کا کہنا تھا کہ وہ میرے بچپن کا دوست تھا ہم دونوں نے میٹرک تک اکٹھی تعلیم حاصل کی آج میں یہاں اس کو آخری سلام کرنے حاضر ہوا ہوں میری ان سے کئی یادیں وابستہ ہیں جو بھلائی نہیں جاسکیں گی جبکہ سئینیر اداکار اور صدا کار راشد محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج اداکاری کا ایک عہد ختم ہوگیا ہم دونوں نے 60ء کی دھائی کے وسط میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور 50ء سال سے زائد عرصہ فن کی خدمت کی ،منیر نادر مرنجاں مرنج شخصیت اور دوست نواز انسان تھا ۔ ان کی وفات سے صداکاری کا سنہری دور اپنے اختتام کو پہنچا ۔پروگرام میں ان کے بھائی محمد طارق مجددی ،ان کے بیٹے مسعود منیر ، سئینیر اداکار اور صداکاررشید علی،اسٹیج رائٹر پروڈیوسر شہباز احقر،اداکار مجاہد عباس،جاوید رضوی اور ریڈیو پاکستان لاہور کی لائبریری کے انچارج اعجاز حسین کے تاثرات بھی شامل تھے۔

مزید :

کلچر -