عطاء محمد خان کی شاعری کے نئے مجموعے’’ تکون‘‘کے کلام میں تازگی ہے، گلزار

عطاء محمد خان کی شاعری کے نئے مجموعے’’ تکون‘‘کے کلام میں تازگی ہے، گلزار

  

لاہور(فلم رپورٹر) برصغیر کے نامور شاعرو نغمہ نگار گلزار نے فون پر بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن(ر) عطاء محمد خان کی شاعری کے نئے مجموعے’’ تکون‘‘کے کلام میں تازگی ہے ۔ان کے شعروں کے درد کچھ ایسے پہچانے سے لگتے ہیں کہ محسوس ہوتا ہے وہ کہیں آپ سے ملے ہوں گے اور ملے نہیں تو آپ کو جانتے ضرور ہیں،ان کی شاعری پڑھی تو منہ سے بے ساختہ داد نکلی ۔گلزار نے مزید کہا کہ بڑی تمنا ہے کسی دن لاہور جاؤں اور کیپٹن عطاء سے ملوں۔

مزید :

کلچر -