پی ٹی وی پنشنروں کے بقایاجات عید سے پہلے ادا کئے جائیں،احسان اللہ

پی ٹی وی پنشنروں کے بقایاجات عید سے پہلے ادا کئے جائیں،احسان اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر یونین کے چیئرمین احسان اللہ خان اور نائب صدر حمید نور چشتی نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات صباء محسن اور چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر احکامات جاری کریں ان رہنماؤں نے کہا کہ اگرچہ پنشنروں کی پنشن میں یکم جولائی 2015ء سے15فیصد اضافہ ہوچکا ہے لیکن اتنا عرصہ گذرنے کے باوجود ابھی تک ہمیں اضافہ شدہ پنشن نہیں ملی ۔اس موقع پر صاحبزادہ جہانزیب گوہر اور عبد الحفیظ انجم نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پنشن کے بقایاجات عید سے پہلے ادا کردیئے جائیں تاکہ ریٹائرڈ ملازمین قربانی کا مقدس فریضہ آسانی سے ادا کرسکیں اور ان کی عید کی خوشیوں میں بھی اضافہ ہوسکے۔

مزید :

کلچر -