پاک سر زمین پارٹی نے کراچی میں عوام سے رابطہ مہم کا آغاز کردیا

پاک سر زمین پارٹی نے کراچی میں عوام سے رابطہ مہم کا آغاز کردیا
پاک سر زمین پارٹی نے کراچی میں عوام سے رابطہ مہم کا آغاز کردیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر تے ہوئے ایک ریلی نکالی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے پی سی ایچ ایس سے کورنگی ڈھائی نمبر تک عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی۔ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں مصطفیٰ کمال اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ ریلی کے اختتام پر شاندار آتش بازی اور پرچم کشائی کی گئی۔ کارکنوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ مصفطیٰ کمال نے کارکنوں سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو جان لینا چاہیے کہ کورنگی میں کوئی بھی وطن دشمن نہیں ہے۔

مزید :

کراچی -