نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد،پنجاب کے ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد،پنجاب کے ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی کے ارکان پر مشتمل نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ’’پیس کمیٹی ‘‘ قائم کردی گئی۔کمیٹی کے چیئر مین وقاص موکل،وائس چیئر مین میری گل ،خزانچی نبیلہ حاکم علی دیگر ممبران میں سعدیہ سہیل رانا ،آصف محمود سمیت دیر اراکین اسمبلی شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی بشر ی انجم بٹ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کے ساتھ برگد این جی او کی ڈائریکٹر صبیحہ شاہین بھی موجود تھی۔انہوں نے مزید کہا اس کمیٹی کے قیام کا بنیادی مقصد نیشنل ایکشن پلان کے دیگر نکات پر بھی عملدرآمد کرانا ہے ۔صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا قیام پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ہمیں سیاسی جماعتوں سے بالا تر ہو کر شدت پسندی کا مقابلہ کرنا ہے اس کیلئے ہم متحد ہیں ۔اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کمیٹی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی ممبران کی نمائندگی موجود ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -