موسلا دھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار،حبس کا زو ر ٹوٹ گیا
لا ہور (اپنے خبر نگا ر سے )شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، بارش کے بعد تیز ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، ٹھنڈی تیز ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔سکولوں سے چھٹی کے وقت طلبا کو گھروں کو واپس جانے میں دشواری کا سامنا رہا ، موسلا دھار بارش کے بعد گلیوں اور سڑکوں میں پانی جمع ہو گیا۔مال روڈ ، کینال روڈ سمیت دیگر مقامات پر ٹریفک جام رہا ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔