وزیر اعلیٰ مطالبات کی منظوری کے احکامات پر عمل کرائیں،یوسف بلا

وزیر اعلیٰ مطالبات کی منظوری کے احکامات پر عمل کرائیں،یوسف بلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر ، خبر نگار) ایپکا کے صوبائی راہنما زاہد کمبوہ اور پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین محمد یوسف بلا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کی منظوری کے لئے دیئے گئے احکامات پر عمل درآمد کروائیں اس میں بالخصوص پیرا میڈیکل سٹاف کے کئی سالوں سے پینڈنگ مطالبات جن میں سروس سٹرکچرکی منظوری اور ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی جیسے مطالبات منظور ہونے کے باوجود ان پر عمل در آمد نہ ہونے سے ملازمین میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے ۔اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہمدردانہ غور کرنا چاہئے۔ اس حوالے سے ایپکا اور پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا ایک مشترکہ اجلاس گزشتہ روز ایپکا کے صوبائی راہنما زاہد کمبوہ کی صدارت میں ہوا جس میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی محمد یوسف بلا اور ارشد بٹ لالہ محمد اسلم سمیت ایپکا اور پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی و ریجنل عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کے راہنما زاہد کمبوہ، یوسف بلا اور ارشد بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیرا میڈیکل سٹاف کے ٹینٹ آفس مینار پاکستان میں مطالبات منظور کئے تھے جس میں ملازمین کے سروس سٹکچر کی منظوری دی گئی تھی اور اس کے ساتھ ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور 5 سال گزر جانے کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔ اس موقع پر ارشد بٹ نے کہا کہ بیورو کریسی کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ میاں ناصر، ظفر اللہ، رحمت سندھو، شبیر گجر، غلام شبیر چغتائی ،شید مغل، رانا مالک اور راشد گجر سمیت لیاقت مسیح نے کہا کہ عمل درآمد نہ ہونا سخت زیادتی ہے۔ زاہد کمبوہ نے بھی خطاب کیا۔