عمران خان نے ہمیشہ حق پر مبنی موقف اختیار کیا،نوشین حامد

عمران خان نے ہمیشہ حق پر مبنی موقف اختیار کیا،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ حق و صداقت پر مبنی موقف اختیار کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ملک بھر میں تسلیم کیا جارہا ہے ۔
عوام تحریک انصاف کو ہی تبدیلی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔اب ملک بھر میں جو مثبت تبدیلیاں رونماہوئی ہیں ان میں تحریک انصاف کا کردار نمایاں ہے ،عمران خان کا موقف فتح پاچکا ہے اور اسلام آباد میں طویل دھرنے میں عوام نے بہت جوش سے شرکت کی ۔عوام بد عنوان حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں،وزیراعظم کے خلاف ریفرنس عوام کا فیصلہ ہے۔عوام اپنی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لینا چاہتے ہیں ۔عوام کوعلم ہے کہ کس نے ان حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔کون ان کے وسائل پر قابض ہے ۔حکمران تین سالوں میں ملک کے لئے کچھ نہیں کرسکے وہ صرف قرضے لینے میں کامیاب ہوئے ہیں