ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت (ن) لیگ کا مشن ہے،خرم روحیل

ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت (ن) لیگ کا مشن ہے،خرم روحیل

  

لاہور ( پ ر ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدرخرم روحیل اصغر نے این اے 123کیUC-121 میں یوتھ وِنگ کے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے ۔ جس میں وقاص قریشی ، عثمان شیخ ، صدر PP-144فیصل باوا،طاہر علاؤالدین ، چوہدری یونس ، میاں علی، ممبر مشاورتی کونسل پاکستان مسلم لیگ (ن) ذوالفقار احمد ملکی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔شہروز فیاض کو صدر UC-121 اور عمران بٹ کو جنرل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ۔ اس مشن کی تکمیل کے لیے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ ملک کی ترقی اور قومی خوشحالی میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف اور اُن کی حکومت کا کردار مثالی ہے ۔ عمران خان دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے کے لیے میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور اُن کے شانہ بشانہ چل کر ملک کو دہشتگردی ، لاقانونیت اور دیگر مسائل سے پاک کرنے کے لیے موجودہ حکومت کا ساتھ دیں اور 2018ء کے الیکشن کا انتظار کریں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی مؤثر خارجہ پالیسیوں کے نتیجہ میں وطن عزیز میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوئیں ۔اقتصادی راہداری کا منصوبہ اس خطہ کے مکینوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے ۔ حکومت کو پے در پے ملنے والی کامیابیاں مخالفین کو بری طرح کھٹک رہی ہیں ۔ اس لیے وہ آئے روز کسی نہ کسی ایشو کا سہارا لے کر ملک میں انتشار پیدا کرنے اور حکومت اور عوام کے مابین فاصلہ پیدا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -