رانا مشہود ویڈیو سکینڈل ، میٹرو بس سروس میں گھپلوں کی تحقیقات نہ ہو سکیں

رانا مشہود ویڈیو سکینڈل ، میٹرو بس سروس میں گھپلوں کی تحقیقات نہ ہو سکیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب)پنجاب میں اہم ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔میٹرو بس سروس، یوتھ فیسٹیول میں گھپلوں کی تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں۔دنیا نیوز کے مطابق ان تحقیقات میں سفاری پارک میں جانوروں کی مہنگے داموں خرید اور صوبائی وزیر رانا مشہود کے ویڈیو سکینڈل کے بارے میں بھی تحقیقات تاحال فائلوں میں ہی بند ہیں۔ ان تمام کیسز اور دوسرے اہم مقدمات کی تحقیقات کا عمل جہاں پر رکا تھا اب تک وہیں ہے۔واضح رہے کہ ان سکینڈلز کے علاوہ کئی مزید سکینڈلز بھی نیب کی نظر کرم کے منتظر ہیں تاکہ ان کو شروع کیا جا سکے۔

سکینڈل

مزید :

علاقائی -