محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیالکوٹ کا ایکسین ناصر جنجوعہ معطلی کے باوجود سیٹ پر براجمان

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیالکوٹ کا ایکسین ناصر جنجوعہ معطلی کے باوجود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ارشد محمود گھمن// سپیشل رپورٹر ) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات ردی کی ٹوکری کی نذر قومی خزانہ کو کروڑوں کاٹیکہ لگانے والے ایکسین اور دیگر عملہ معطلی کے باوجوداپنی سیٹ پر بر جما ن ہیں حکومت پنجاب نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سیالکو ٹ کو چونڈہ سیوریج سکیم کے لئے 5کروڑ کی گرانٹ جاری کی جس میں مبینہ طور پر خورد برد کی جانیوالی رقوم کے حوالے سے مقامی ایم پی اے نے شہباز شریف کو شکایت کی تو انکے حکم پر سیکرٹری خرم آغا نے نوٹیفکیشن NO.SO11(PHE)5-16/2015مورخہ15/08/2016ذمہ دار افسران کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی کے احکامات صادر کر کے چائنہ دورہ پر چلے گئے مگرمذکورہ ایکسین ناصر صادق جنجوعہ نے اعلی افسران کی مبینہ ملی بھگت سے اپنی موجودہ سیٹ پر رعب جمائے بیٹھے ہیں تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے سیالکوٹ چونڈہ کے ایم پی اے رانا لیاقت کی درخواست پر سیوریج سکیم کے لئے 5کروڑ کی گرانٹ جاری کی جس میں مذکورہ ایکسین ناصر صادق جنجوعہ ،ایس ای سید تحسین رضا سمیت ایکسین شعیب خان اور SDOانور اقبال وغیرہ نے ٹھکیدار بابر باجوہ فرم سے مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے لاکھوں روپے کرپشن کی نذر کر لئے جس کا بھانڈہ ہونے والی بارشوں نے پھوڑ دیا اور سیوریج کی ناکامی پر مقامی رکن صوبائی اسمبلی رانا لیا قت علی نے وزیر اعلی پنجاب کو اس میں کرپشن کی شکایت کی تو وزیراعلی نے متعلقہ سیکرٹری خرم آغا کو فوری کاروائی ذمہ دران افسران کے خلاف کرنے کے احکامات دیئے تو مذکورہ سیکر ٹری نے ٹیکنیکل عملہ کے سا تھ وزٹ کر کے نا قص مٹیریل اورمنصوبہ میں کی گئی کرپشن کے الزام میں متعلقہ ایکسین ناصر صادق سمیت کئی افسران کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی کے احکامات صادر کیے او ر سرکاری دورہ پرچائنہ چلے گئے تو اعلی افسران نے پیچھے سے ان کو عارضی طور پر بحال کر کے وزیر اعلی کے احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نذرکر دیا ہے ذرائع نے مذید انکشافات کیا ہے اس کرپشن میں اوپر تک بڑے بڑے افسران ملوث ہیں جنہوں نے ایسے کئی بڑے بڑے منصوبوں میں قومی خزانہ کے اربوں روپے کرپشن کی نذر کیے ہیں جن کے پردہ فاش ہونے سے بچنے کے لئے ان کو بحال کر دیا گیا ہے ذرائع نے مذید بتایا کے مذکورہ آفسر ناصر صادق نے انکوئری افسران کو دھمکی دی تھی کے اگر ان کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی تو وہ بڑوں بڑوں کا پردہ فاش کر دیں گے جس سے بچنے کے لئے ان افسران نے اس کو بحال کر دیا ہے جب اس بابت موقف دریافت کرنے کے کے لئے مذکورہ آفیسر ناصر صادق سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ ایک اکیلا شخص کرپشن نہیں کر سکتا اس کا اوپر تک تمام افسران کو حصہ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مجھے بحال کر دیا گیا ہے اور میں اپنی سیٹ پر تعینات ہوں اور ایسی انکوائریاں اور معطلی روز مرہ کا حصہ ہیں جو صرف عوام کے سامنے کاروائیاں ڈالنے سوا کچھ نہیں ہو تا۔

ناصر جنجوعہ

مزید :

علاقائی -