الطاف حسین کیخلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں،رانا تنویر

الطاف حسین کیخلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں،رانا تنویر

  

لاہور( آن لائن )وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لیاجا رہاہے ،عمران خان جب عدالت جا رہے ہیں تو احتجاج کا کیا جواز ہے،عمران خان کو اپنے مزاج میں تبدیلی لانا ہو گی۔لاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راناتنویرحسین نے کہاکہ کسی کو بھی پاکستان کے مفاد کیخلاف کام نہیں کر نے دیاجائے گا،الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لیاجا رہاہے۔عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سربراہ پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رویے میں تبدیلی لائیں،عوام نے پچھلے دھرنے کا جو انجام کیا،آئندہ بھی ویسا ہی کریں گے۔راناتنویر حسین نے کہاکہ شیخ رشید مسلم لیگ ن میں واپسی کی کئی کوششیں کر چکے ہیں،وہ ایسی حرکتیں واپسی کیلئے کر رہے ہیں عمران خان،طاہرالقادری اورپرویزالہٰی مل بھی جائیں،تو بھی فیصلے جمہوریت کے تحت ہی ہوں گے۔

رانا تنویر

مزید :

علاقائی -