اقلیتوں کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے، صدیق الفاروق
لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی بہتری کے لیے کیے جانے اقدامات کوبھارت میں بھی سراہا جا رہا ہے ،ٹرسٹ بورڈ کی اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی قبضہ گرپوں سے واگزار کروا چکے ہیں جبکہ اقلیتی برادری کے بچوں کو بورڈ کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم د ی جائے گی۔ با با گورو نانک کے نام سے منسوب انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا جہاں گرمکھی اور ہندی کی بھی کلاسیں ہو ں گی یہ باتیں انہوں نے ملتان اور مظفر گڑھ میں اقلیتی رہنماؤں اور بورڈ افسران اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔