مقبوضہ کشمیر، عوامی مزاحمت پر بھارتی فوجی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے

مقبوضہ کشمیر، عوامی مزاحمت پر بھارتی فوجی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے

  

سرینگر (این این آئی، آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں جاری سخت کرفیو اور پابندیوں کے دوران بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کی طرف سے معصوم شہریوں پر تشدد ، قیمتی سامان ، مکانوں کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد پر بھارتی پولیس اور سی آرپی ایف کے اہلکاروں نے رات کے وقت سینکڑوں کی تعداد میں آنسو گیس کے گولے داغے جس کے باعث ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا، آنسو گیس اور مرچی گیس سے بچوں ، خواتین اور بزرگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ مکانوں، گاڑیوں کے شیشے اور کھڑکیاں توڑ دیں جس کے خلاف لوگوں نے شدیداحتجاج مظاہرے کئے اور بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے بھارتی فورسز اپنی گاڑیاں چھوڑ کر علاقے سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔جبکہ رات گئے گرفتار حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کی چشما سب جیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -