عمران عرف مانی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

عمران عرف مانی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

  

 لا ہور (کر ا ئم ر پورٹر )تھانہ فیکٹر ی ایر یا پولیس نے چھاپہ مار کر عمر ان عر ف ما نی ڈکیت گینگ کے3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے کی نقد ی ،5موٹر سائیکل ،3پسٹلز 14مو با ئل فو نزاوردرجنو ں گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ عبادت نثارنے اے ایس پی ڈیفنس ایریا سرکل زبیر نذیر کی سربراہی میں جرائم پیشہ گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوفیکٹر ی ایر یا عا صم رفیع و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ والٹن روڈ اور پنجا ب سو سا ئٹی کے علاقہ میں چھاپہ مار کرڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عمر ان عرف ما نی ڈکیت گینگ کے3ملزمان سرغنہ عمر ان عرف ما نی،سا جد اور منیرکو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کینٹ ڈویژن میں 12وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالہ کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔ایس پی کینٹ عبادت نثار نے عمر ان عر ف ما نی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اوفیکٹر ی ایر یا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -