ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، سردار محمد آصف

ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، سردار محمد آصف

  

لا ہور (کر ا ئم ر پورٹر ) ایس پی صدر ٹریفک سردار محمد آصف نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے، اس سلسلے میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اٹلس ہنڈا کی معاونت سے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ انہوں نے ٹریفک ایجوکیشن ٹیم سے میٹنگ میں کہا کہ وہ سٹاپ لائن کی پابندی اور ون ویلنگ کے خلاف جاری آگاہی مہم کی کامیابی کیلئے بھرپور اقدامات کریں،انچارج ٹریفک ایجوکیشن ٹیم انسپکٹر نازیہ باقر کو ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک آگاہی کیمپ لگائیں اور ایجوکیشن ٹیم کو حکم دیا کہ وہ چوکوں میں شہریوں کو ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی بارے ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔

سردار محمد آصف نے سیکٹر انچارجوں کوکہا کہ وہ شفٹ کے آغاز پر وارڈنز کی بریفنگ یقینی بنائیں تاکہ وہ دوران ڈیوٹی کارروائی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں کوقوانین کی پاسداری یقینی بنانے کیلئے ایجوکیٹ کریں۔

مزید :

علاقائی -