جہاز کے اندر سے اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کر لیاگیا

جہاز کے اندر سے اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کر لیاگیا

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) سی آئی اے سول لائن کی ایئر پورٹ پر کارروائی ، جہاز کے اندر سے اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کر لیا، 2012ء میں اقبال ٹاؤن کے تاجر کو اغوا کر کے 15لاکھ روپے تاوان لیا تھا، ملزم سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ،ملزم نے میاں چنوں میں 2افراد کو بھی قتل کیا تھا ۔بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے سول لائن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کر تے ہوئے سعودی عرب جانے کیلئے جہاز میں بیٹھے ملزم محمد آصف کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2012ء میں اقبال ٹاؤن کے تاجر عطا جاوید کو اغواکیا تھا جس کی رہائی کیلئے اس نے 15لاکھ روپے تاوان لیا تھا جبکہ ملزم میاں چنوں میں بھی 2افراد کو قتل کر چکا ہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -