نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)میلہ کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھانہ صد رکے علاقہ دھیدووالی کا دلاور حسین اپنے بچوں اور بھتیجوں کو میلہ دکھانے کیلئے لیکر گیاہواتھا کہ اس کی بھابھی صوبیہ گھرمیں اکیلی موجودتھی جب وہ رات کو بچوں کو میلہ دکھا کر آیا توآگے اس کی بھابھی صوبیہ زوجہ اعظم کی نعش خون میں لت پت چارپائی پر پڑی ہوئی تھی جس کو کسی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا پولیس نے مقتولہ کے دیوار دلاور حسین کومدعی بناکر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -