پھالیہ: گھریلو جھگڑے پر میاں بیوی نے خودکشی کر لی

پھالیہ: گھریلو جھگڑے پر میاں بیوی نے خودکشی کر لی

  

پھالیہ(نامہ نگار)گھریلو جھگڑے پر میاں بیوی نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کالونی کے رہائشی محمد قاسم کی شادی تین سال قبل اسماء بی بی سے ہوئی جس کے بطن سے دو سالہ عالیان پیدا ہوا۔شادی کے تین سال بعد دونوں گھر والوں سے علیحدہ ہونا چاہتے تھے لیکن ان کے گھر والے اس بات پر راضی نہ تھے اور اسی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس سے تنگ آکر دونوں میاں بیوی محمد قاسم اور اسماء نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پھالیہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

میاں بیوی کی خودکشی

مزید :

علاقائی -