انگلش قلعہ میں دراڑ ڈالنے کا شاہینوں کے پاس آج آخری موقع

انگلش قلعہ میں دراڑ ڈالنے کا شاہینوں کے پاس آج آخری موقع

  

نوٹنگھم (افضل افتخار سے) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ (آج) منگل کو نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا‘ میزبان کو سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے‘ پاکستان کو سیریز میں موجود رہنے کے لئے تیسرا میچ جیتنا ضروری ہے‘ دونوں ٹیموں کے مابین نوٹنگھم میں ابھی تک چھ ایک روزہ میچز کھیلے گئے جن میں تین میزبان انگلینڈ اور تین میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی سکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ہے‘ نوجوان آل راؤنڈر حسن علی کی جگہ طویل القامت محمد عرفان کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ایک روزہ میچ نوٹنگھم میں (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں لندن سے نوٹنگھم پہنچ چکی ہیں۔ دونوں ٹیمیں نے نوٹنگھم کرکٹ گراؤنڈ میں سخت پریکٹس کی۔ میزبان انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز میں انگلش ٹیم کو 0-2 کی سبقت حاصل ہے اور قومی ٹیم کو سیریز میں واپس آنے کے لئے آج ہونے والا میچ لازما جیتنا ہوگا تاہم شکست کی صورت میں نہ صرف سیریز ہاتھ سے جائے گی بلکہ آئی سی سی رینکنگ پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔کھیل کے تینوں شعبوں میں تنقید کے بعد فاسٹ بولر محمد عرفان کو انجرڈ محمد حفیظ کی جگہ طلب کرلیا گیا ہے اورامید ہے کہ تیسرے ون ڈے میں طویل القامت عرفان ٹیم کا حصہ ہوں گے تاہم کپتان اظہرعلی نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، سرفراز احمد، شرجیل خان، شعیب ملک، بابراعظم، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں جب کہ انگلش اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جانی بریسٹو، جیک بال، جوز بٹلر، لیان ڈاسن، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولے، بین اسٹوک، عادل رشید، لیام پلنکٹ، جیسن روئے، جوئے روٹ، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -