ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈو چمپئن شپ7ستمبر سے شروع ہوگی

ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈو چمپئن شپ7ستمبر سے شروع ہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی جوڈو ٹیم ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈوچمپئن شپ میں شرکت کیلئے6 ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈو چمپئن شپ7 سے11 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں دونوں ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کرے گی۔ ایونٹ کی تیاری کے لئے پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعاون سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 8 جونیئر مرد کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ غضنفر علی تربیت دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -