ورلڈ سائیکلنک چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

ورلڈ سائیکلنک چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ سائیکلنک چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 20 مرد اور خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تر بیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ سائیکلنک چمپئن شپ رواں سال اکتوبر میں قطر کے شہر دوحہ میں کھیلی جائے گی جس میں قومی مرد اور خواتین کھلاڑی ملک کی نمائندگی کریں گے۔