6رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم 3ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی

6رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم 3ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی) 6رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ ٹریک چمپئن شپ اور سارک سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے3۱ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق ایشئن سائیکلنگ ٹریک چمپئن شپ 14 سے 16 ستمبر ٗ سارک سائیکلنگ چمپئن شپ 17 سے 18 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس کے لئے قومی کھلاڑیوں کے ٹرائلز3ستمبر کو لاہور میں لئے جائیں گے جس میں سے باصلاحیت6کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایونٹس کی تیاری کیلئے ڈیپارٹمنٹس نے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا ہے ۔ایشین سائیکلنگ ٹریک چمپئن شپ 14 سے 16 ستمبر جبکہ سارک سائیکلنگ چمپئن شپ 17 سے 18 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ایونٹ میں پاکستانی ٹیم شرکت کریگی۔ سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ چمپئن شپ کیلئے مستند اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ تیار کریں گے تاکہ ایونٹ میں وہ اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -