یلجئن گراں پری فارمولا ون ریس جرمنی کے نکوروز برگ نے جیت لی

یلجئن گراں پری فارمولا ون ریس جرمنی کے نکوروز برگ نے جیت لی

  

برسلز(آئی این پی)یلجئن گراں پری فارمولا ون ریس جرمنی کے نکوروز برگ نے جیت لی،ریس کے آغاز میں کئی گاڑیاں فنی خرابی اور حادثات کا شکار ہوئیں۔ جس کے باعث سیفٹی کار کو ٹریک پر لانا پڑا۔ نکوروزبرگ نے بیلجئن گراں پری کا آغاز پول پوزیشن سے حاصل کیا۔ جرمن ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ اور چوالیس اعشاریہ پانچ ایک منٹ میں طے کر کے کامیابی سمیٹی۔ آسٹریلیا کے ڈینیئل رککیارڈو چودہ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ورلڈ چیمپئن لیوس ہمیلٹن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -