راوی اور کرن کلب کا یوم دفاع فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی

راوی اور کرن کلب کا یوم دفاع فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی

  

اسلام آباد(اے پی پی)راوی کلب اور کرن کلب نے یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، جی ایٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں راوی کلب نے اسلام آباد اکیڈمی کلب کو پنالٹی ککس پر 5-4 گولز سے ہرا دیا، وقفے تک اسلام آباد اکیڈمی کلب کو راوی کلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں راوی کلب نے میچ 1-1 گول سے برابر کردیا،پہلے ہاف کے 7 ویں منٹ میں اسلام آباد اکیڈمی کلب کے اجمل نے گو ل کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ، دوسرے ہاف کے 20 ویں منٹ میں راوی کلب کے زرغم نے گول کرکے میچ 1-1 گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت کے اختتام تک برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا،راوی کلب نے 5 اور اسلام آباد اکیڈمی کلب نے 3 گول کئے، اس طرح راوی کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، کراچی کمپنی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کرن کلب کی ٹیم، فالکن کلب کو 4-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -