ساؤتھ افریقہ دوسری اننگ میں مشکلات کا شکار،6کھلاڑیوں کے نقصان پر 106رنز بنا لئے
سنچورین(مانیٹرنگ ڈیسک)ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک ساؤتھ افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 106رنز بنالئے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 214اسکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔کین ولیم سن 77رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ساؤتھ افریقہ کی جانب سے دوسری اننگ میں ڈی کوک 50رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔